• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ اسپتالوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومتی ہدایات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔ ایم ایسز نے وائس چانسلر کو ہسپتالوں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سروس ڈلیوری، ہومن ریسورس، عمارات کی تعمیر و بحالی اور ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید