• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان نہ کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہےفاطمہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بہن سے شادی نہ کرنے کی رنجش پر ماموں زاد بھائی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے پسٹل کی برآمدگی کے لئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ لڑکی سے جنسی زیادتی اور نشے پر لگا کر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں گرفتار معروف صنعت کار شیخ عبدالحمید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت وکلاء بحث کے 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشرف کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید