• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریاتی کارکنوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جائے، ن لیگی کارکن

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی میں ابن الوقت سیاستدانوں کو عہدے دینے کی بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جائے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد خان منڈان ، پیرعظمت شاہ و دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نظریاتی کارکنوں کو خیبر پختونخوا میں نظرانداز کرنے کا نوٹس لیں انہوں نے پارٹی بچائو تحریک کا آغاز بھی کیا جبکہ کابینہ بھی تشکیل دی جسمیں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان شامل ہے جبکہ عزم کیا کہ پارٹی کو بچانے کیلئے بھرپور جدہ جہد کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، تو اسلام آباد تک مارچ سے بھی گریز نہیں کرینگے۔