• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

کوئٹہ (پ ر)منہاج ویلفیئر فانڈیشن کی جانب سے کوئٹہ میںسیلاب سے متاثرہ350کے قریب ایسے خاندان جو سیلاب سے متاثر تھے ان میں راشن تقسیم کیا گیا ،پیر کو جامعہ غوثیہ سلطانیہ وحدت کالونی کے زیراہتمام تقریب منعقد ہوئی ،جس کی صدارت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم سردار احمد نواز انجم نے کی، معروف سماجی رہنما حاجی طالب فریدی، پیر سید قاسم شاہ ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ اور حاجی سرفراز خان بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ مون سون بارشوں سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان متاثرہوا ہے ،منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن اورڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں راشن تقسیم کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کی جائے ،اس سلسلے میں آج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یہ سلسلہ مخیر حضرات کے تعاون سے آگے بھی جاری رہیگا ،عوام کی جانب سے اس سلسلے کو مزید بھی جاری رکھنے کی استدعا کی گئی ،کیونکہ غوثیہ سلطانیہ وحدت کالونی میں بلا رنگ ونسل سب کو راشن تقسیم کیا جو خوش آئند اقدام ہے۔
کوئٹہ سے مزید