• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او 2 لایا گیا، عمران خان کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ این آر او 2 لایا گیا، عمران خان کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او سے سارے کرپٹ لوگوں کے کیسز معاف ہوگئے اور انہیں الیکشن لڑنے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کسی بھی وقت چلی جائے گی، عمران خان نے کہا جان بھی دینا پڑی تو دے دوں گا این آر او نہیں دوں گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس قوم نے این آر او ون کی قیمت ادا کی، اس کا خمیازہ پاکستانی قوم کو بھگتنا پڑا، معیشت کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دوروں پر پیپلز پارٹی نے 26 لاکھ، ن لیگ نے47 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جبکہ عمران خان نے بین الاقوامی دوروں پر صرف تین لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی لے کر آئے، آج ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو قید کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں کرتے، بھارت سے تجارت کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید