• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی کی کرتارپور آمد

فوٹو بشکریہ راجدیپ سردسائی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ راجدیپ سردسائی / ٹوئٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی آج کرتار پور پہنچے جہاں گردوارہ دربار صاحب میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے بھی ملاقات کی۔ 

بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی نے بشن سنگھ بیدی اور انتخاب عالم کی کرتارپور میں ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

ملاقات کے دوران سابق کپتانی کپتان انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ بشن سنگھ بیدی ایک روز کے لیے کرتارپور آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیدی صاحب کا ایک دن کا ویزہ تھا، انہیں جب ویزہ ملا تو انہوں نے فون پر اطلاع دی تھی، کرتارپور میں ملاقات کی اور لنگر بھی ایک ساتھ کھایا۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ بشن سنگھ بیدی سے 50 سال پرانی دوستی ہے، یادیں تازہ کیں۔

انہوں نے بتایا کہ شفقت رانا اور میں نے ملنے کا پروگرام بنایا تھا، ماضی میں لوئی آرمسٹرانگ میرا پسندیدہ گلوکار تھا، اس کا گانا گاتا تھا، بیدی کے کہنے پر ان کے سامنے بھی وہی گیت گنگنایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید