• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے اقدامات

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے اقدامات جاری ہیں منشیات فروشوں کیخلاف جنوبی پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، جنوبی پنجاب میں جاری مہم کے دوران پولیس نے 1480مقدمات درج کرتے ہوئے 1370 منشیات فروش اور 94 ڈیلروں کو گرفتار کر کے 512 کلوگرام سے زائد چرس، 48000لیٹر شراب،142 شراب کی چالو بھٹیاں،لہن 14500لیٹر،45کلوگرام ہیروئن،30 کلوگرام افیون، 100 کلو گرام بھنگ اور 3000 گرام آئس برآمد کی 245منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9-C کے مقدمات درج کیے اور 25 لوگوں کو بحالی مراکز بھجوایا۔ ایڈیشنل آئی جی نے ایک ہی دن میں ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرنے پر سی پی او ملتان کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کریں اور مہم کو خود سپروائز کریں انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں سے جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے جنوبی پنجاب پولیس کے اس مثبت عمل کو شہریوں نے بھی سراہا ہے۔
ملتان سے مزید