• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن عدالت کا مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ ثمینہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شبیر کی عبوری ضمانت پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 11 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید