• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کی وجہ سے میگھن مارکل تنقید کی زد میں کیوں آئیں؟

میگھن مارکل— فائل فوٹو
میگھن مارکل— فائل فوٹو

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو سعودی ولی عہد کی جانب سے شادی کے تحفے کے طور پر موصول ہوئی بالیاں پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصنف ویلنٹائن لو کی ایک کتاب میں میگھن مارکل کے بکنگھم پیلس کے عملے کے ساتھ نامناسب رویّے کے الزامات کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔ 

کتاب میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل کو سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی طرف سے شادی کے تحفے کے طور پر موصول ہونے والی بالیاں پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کتاب میں بالیاں پہننے پر تنقید ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ میگھن مارکل نے یہ بالیاں سعودی حکومت کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرنے کے چند دن بعد پہنی تھیں۔

جب میگھن مارکل نے دوسری بار بالیاں پہنیں تو ایک معاون نے شہزادہ ہیری سے اس معاملے کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ کے مطابق جب شہزادہ ہیری سے معاون نے اس حوالے سے بات کی تو وہ اس پر کافی حیران نظر آئے کہ لوگوں کو اس بات کا علم تھا کہ یہ بالیاں کہاں سے آئی ہیں۔

اس حوالے سے میگھن کے وکلاء کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ بالیاں کہاں سے لی گئی ہیں۔

کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل نے متعدد مواقع پر شاہی عملے کو کافی پریشان کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید