• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، پی ٹی آئی رہنما ایڈوائزری کونسل اوورسیز پاکستان کے کوآرڈینیٹر نامزد

وائس چئیرمین اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب مخدوم طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اشفاق جٹ  کو ایڈوائزری کونسل اوورسیز پاکستان کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے۔

اشفاق چوہدری کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی میں خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

اس موقع پر جنگ سے بات کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر اشفاق چوہدری نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے مل کر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ OPC Punjab کے دروازے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں اور مخدوم طارق محمود الحسن خود بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لئے وہ ان تمام ممالک جہاں اوورسیز پاکستانی رہائش پذیر ہیں وہاں ایڈوائزری کونسل تشکیل دے رہے ہیں تا کہ مقامی سطح پر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید