• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی میں آئی آر ڈیپارٹمنٹ قائم

لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انٹرنیشنل ریلیشنز ( آئی آر ) ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا۔ڈاکٹراحمد رضاآئی آر ڈیپارٹمنٹ کے پہلے ڈا ئریکٹر تعینات کر دیے گئے ۔جی سی یونیورسٹی لاہور نے نیا شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے لیے داخلے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر کیے جا ئیں گے ۔ بی ایس آئی آر میںداخلے کےلیے انٹری ٹیسٹ کے 30 فی صدنمبر، انٹرویو کے 20، انٹرمیڈیٹ کے 40 اورمیٹرک کے 10 فی صد نمبر شامل کیے جائیںگے ۔
لاہور سے مزید