• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مہذب معاشرے میں استاد کا مقام بلند تر ہوتا ہے، مقررین

لاہور(خصوصی نمائندہ)کسی بھی مہذب معاشرے میںاستاد کامقام بلندترہوتاہے۔ استاد کا احترام کیے بغیر معاشرے میں بہتر مقام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں’’عالمی یوم اساتذہ‘‘ کے موقع پر خصوصی نشست میں کیا ۔ نشست کا اہتمام نظر یہ پاکستان ٹرسٹ‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دی لینگوئج ہائوس نے کیا تھا۔ سینئر وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف ،بیگم مہناز رفیع ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان ، سعدیہ عمران ،شیخ محمد اکرم ، ماہر تعلیم صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم نے بھی خیالات کااظہار کیا۔