• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر پر بے بی شاور (گود بھرائی) کی تقریب ہوئی جس میں ان کی دوستوں سمیت کئی ساتھی اداکاراؤں نے شرکت کی۔

بے بی شاور کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عالیہ کے گھر منعقدہ تقریب میں کرشمہ کپور بھی نظر آئیں، ایونٹ کی تصاویر اُن کی ساس نیتو سنگھ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیں۔

تقریب کے حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ بے بی کا کمرہ تیار ہوگیا ہے اور بچے کو لے کر میں اور رنبیر دونوں کافی پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کے لیے سال 2022 کافی اچھا رہا ہے، اسی سال اداکارہ نے اپریل کے مہینے میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی۔

اسی سال ان کی فلم براہمستر نے بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

ان سب کے علاوہ عالیہ نے رواں ہفتے سنگاپور میں منعقدہ ایوارڈ نائٹ میں ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید