• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

امریکا میں دنیا کا معمر ترین کتا 22 سال جینے کے بعد طبعی موت مر گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے اس کتے کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج تھا اور اس کی موت اپنے مالک کے گھر پر ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ’پیبلز‘ نامی کتا 5 ماہ بعد 23 سال کا ہوجاتا تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

گزشتہ برس ریکارڈ حاصل کرنے پر کتے کی مالک نے کہا تھا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس نے میرے ساتھ صحت مند لمبی زندگی گزاری ہے۔

کتے کے مالک نے اسے پیار کرنے والا، خوبصورت اور ایک چھوٹا محافظ قرار دیا تھا۔

انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کو بتایا تھا کہ اس نے اپنے کتے کو پروٹین سے بھرپور خوراک کھلائی جس میں سبزی اور چاول شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید