• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قد میں واضح فرق کے باعث ورلڈ ریکارڈ بنانے والا برطانوی جوڑا

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سال 2023ء کا ایڈیشن جاری کردیا جس میں برطانوی شادی شدہ جوڑے کا نام بھی شامل ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق شوہر کا قد 3 فٹ 7 انچ جبکہ انکی اہلیہ کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے۔ قد میں واضح فرق ہونے کے باعث اس منفرد جوڑے کا نام 2023ء کے ایڈیشن میں درج کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیمز اور کلو نے 2016 میں شادی کی، قد میں واضح فرق ہونے کے باعث اس جوڑے کا نام 2021ء میں ریکارڈز میں درج کیا گیا۔ انکی تین سالہ بیٹی بھی ہے۔

34 سالہ جیمز ٹی وی اداکار اور میزبان تھے جبکہ ان کی 27 سالہ اہلیہ اسکول ٹیچر تھیں۔

2021 میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد جیمز کا کہنا تھا کہ میں دوسرے شوہروں کی طرح تمام کام کرتا ہوں لیکن مختلف طریقوں سے جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آپ جس سے محبت کرتے ہیں اسی کا انتخاب کرتے ہیں اور محبت تو بس ہوجاتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس منفرد جوڑے کی تصاویر شیئر کیں جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید