• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے رستوران سے چند جھلکیاں


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنے نئے رستوران کی چند جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ویرات کوہلی جلد ہی ممبئی میں واقع آنجہانی لیجنڈری گلوکار کشور کمار کے بنگلے ’گوری کنج‘ کو رستوران میں تبدیل کرنے والے ہیں جس کا نام ’ون8 کمیون‘ ('One8 Commune') رکھا گیا ہے۔

بھارتی یوٹیوب چینل کے مطابق ان دنوں ویرات کوہلی اس رستوران کی رینوویشن میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رستوران کے مینیو میں تمام کمیونیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر کمیونیٹی کی مقبول ڈشز کو شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کشور کمار کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے ایک بار ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں کسی ایک شخص کے ساتھ کسی جزیرے پر کچھ دنوں کے لیے اکیلے چھوڑ دیا جائے تو وہ کشور کمار کا انتخاب کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید