• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ اور خاتون نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 10میں واقع اکبر پیراڈائیزکے فلیٹ میں شوہر سے جھگڑے سےدلبرداشتہ ہوکر 28سالہ فرزانہ زوجہ زبیر نے مبینہ گلے میں پھندالگا کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے شوہر سے آئے روز جھگڑ وں سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندالگا کر خودکشی کی ہے ، موچکو تھا نے کی حدود بلدیہ ٹاؤن حب ریورروڈ لکی ٹول پلازہ کے قریب واقع فیکٹری میں تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ 29سالہ ندیم ولد محمد زمان نےمبینہ طور پر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید