• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کی حکومتی کوششیں قابل تعریف، صدر علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، صرف 12 ارکان موجود

اسلام آباد(ایجنسیاں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی راز عیاں نہیں ہونے چاہئیں، آڈیو لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئے، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک قابل عمل طریقہ کار ہے جس سے انتخابی عمل پر تحفظات دور کئے جاسکتے ہیں، بیرون ملک مقیم 30لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کا حق ملنا چاہئے‘ سیاسی تقسیم ختم کرنے کیلئے سب سے بہترین حل منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، قوم کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کیلئے سیاستدان آپس میں بیٹھ کر الیکشن کی تاریخ طے کرلیں‘سیاسی قیادت کے مابین اس معاملے پر چند مہینے کا اختلاف ہے جس کا حل باہمی مشاورت سے ڈھونڈا جا سکتا ہے .


تعیناتیوں میں میرٹ کو یقینی بناناہوگا‘سوشل میڈیا بہت بڑافورم ہے اس کو بندنہیں کیاجاسکتا‘کرپشن کی بیخ کنی پر سب متفق ہیں،نیب کو مضبوط کرنا چاہیے ، ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے ‘ نجی گفتگو کو عام کرنا اخلاقی اور قانونی طور پر غلط ہے ‘ حکومت کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانیکی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔امید ہے ہم اپنے موجودہ معاشی مسائل پر قابو پالیں گے،ہمیں سول اداروں سمیت ملک میں تعیناتیوں میں میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔ وہ جمعرات کو چوتھے پارلیمانی سال کی تکمیل اور پانچویں پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے‘اس موقع پر ایوان میں صرف 12 ارکان موجودتھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح جو کہ تقریبا 2.4 فیصد ہے کو کم کرنا ہے ۔انہوں نے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے ملک کو اقتصادی اور مالیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔مہنگائی کم کرنے کیلئے ہمیں جلد اقدامات اٹھانا ہوں گے‘صحافت کے اندر سچائی کو بھی پروان چڑھنا چاہیے‘ زرد صحافت کی بھی حوصلہ ہونی چاہیے مگر ہر چیز کو اس کھاتے میں بھی نہیں ڈالنا چاہیے ۔ہمیں سوشل میڈیا کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ ایک بہت بڑا فورم ہے جس کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔ ہماری عدالتوں نے بوجوہ غلط فہمی کی بنیاد پر دو سال تک یو ٹیوب کو بند رکھا۔ ایسے اقدامات سے معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا ۔

اہم خبریں سے مزید