• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)و زیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کومختلف وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی رضا ربانی کھر کو تجارت کا قلمدان،نوابزادہ افتخار بابر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان، مہر ارشاد کو بین الصوبائی رابطہ ، تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار، محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل، فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ،سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ، مہیش کمار ملانی کو صحت کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔وزیراعظم کے کل 29 معاونین میں اب بھی 15بغیر کسی قلمدان کے ہیں۔وزیراعظم نے اب تک 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید