• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سازش کے کردار بے نقاب، تحقیقات تیز کی جائیں، ن لیگ کا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کی رٹ لگانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں تحقیقات کے عمل کو تیز کیاجائے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایاجائے، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایاجائے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں سیلاب متاثرین کی بحالی تک پوری توجہ اور جذبے کیساتھ کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے وزیر اعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا اور تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں کہاگیا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آمد سے معیشت کی بحالی، قرضوں کے دبائومیں کمی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے نئے امکانات پیدا ہونگے ۔

اہم خبریں سے مزید