بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا ایک اہم کردار آج دنیا سے چل بسا۔
فلم’تھری ایڈیٹس‘ میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو’رینچھوڑ داس چھانچھڑ‘ بنانے والے کردار ’شمل داس چھانچھڑ‘ یعنی اداکار ارون بالی 79 سال کی عمر میں ممبئی میں فوت ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’یہ ایک نایاب خودکار قوت مدافعت کی بیماری ہے، جو عصبی عضلاتی مواصلات میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’دو تین دن سے اس کا مزاج کافی بدلا ہوا سا تھا، اُنہوں نے اپنے نگراں کو واش روم لے جانے کو کہا پھر باہر آنے کے بعد ان کو بٹھایا اور اس کے بعد وہ نہیں اُٹھے‘۔
واضح رہے کے اس سال کے آغاز میں اُنہیں ہیرانندانی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
اداکار ارون بالی نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1989ء میں ٹیلی فلم’دوسرا کیول‘ سے کیا تھا۔
اس کے بعد اُنہوں نے مشہور ٹی وی شوز جیسے ’کمکم: ایک پیارا سا بندھن‘، ’چانکیہ‘، ’مریدا‘، اور ’آروہن‘ میں کام کیا۔
انہوں نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘، ’کیدارناتھ‘، اور ’پانی پت‘ جیسی نامور بالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
موت سے قبل آخری بار اداکار ارون بالی کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دیکھا گیا۔