یوکرین کے وزیر دفاع نے روسی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔
یوکرینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی فورسز کے اہلکار اب بھی روسی فوج کو ذلت سے بچا سکتے ہیں، جنگ سے انکار کرنیوالے روسی اہلکاروں کو تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ نیٹو ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں، یوکرین کے فوجی ان ہتھیاروں سے روسی فورسز کو مار رہے ہیں۔
یوکرینی وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ ہماری فورسز اپنی زمین کو واپس لینے کے لیے پر عزم ہیں۔