• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا مصنوعی مہنگائی پر کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔

پرویز الٰہی نے کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو لندن سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کے موثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زائد پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سلیبز بنا کر اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید