لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے چیف سیکرٹری کو فوری طور پر اجلاس بلا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں کو بند کردیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات ہوں گے۔