• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنا بہترین بولر گیراج میں چھوڑ دیا ہے، بریٹ لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا بولر موجود ہے لیکن اس کو گیراج میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ عُمران ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس دنیا کی بہترین گاڑی ہو اور آپ اس کو گیراج میں چھوڑ دیں تو اس کا کیا فائدہ ہوگا۔

بریٹ لی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو عُمران ملک کو اسکواڈ میں لینا چاہیے تھا، وہ ابھی نوجوان ہے، اس کو ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ رکھتے۔

واضح رہے کہ بھارتی بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسٹار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے بعد ایک اور بھارتی بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک چاہر کی جگہ فاسٹ بولر شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید