• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، انڈیکس میں 148 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 148 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کم ہو کر 42007 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 240 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 23 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 836 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید