• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ: شراب پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے شائقین کیلئے خصوصی زونز

فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائی کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، فائل فوٹو
فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائی کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، فائل فوٹو

فیفا فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والا ہے، قطر کی طرف سے فٹبال اسٹیڈیم میں خصوصی زون قائم کیے گئے ہیں جہاں شراب پینے والے شائقین کو ان کے حواس بحال ہونے تک رکھا جائے گا۔

یہ بات قطر ورلڈکپ چیف ناصر الکھتر نے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شائقین زیادہ مقدار میں شراب پئیں گے ان کو ہوش میں آنے تک ایک مخصوص جگہ پر رکھا جائے گا۔

قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شراب پینے والے شائقین خود بھی محفوظ رہیں اور کسی دوسرے کو بھی نقصان نہ پہنچائیں۔

واضح رہے کہ قطر میں شراب پینا غیرقانونی ہے لیکن ورلڈکپ کے دوران حکومت نے صرف اسٹیڈیم کے مخصوص حصوں میں شراب پینے کی اجازت دی ہے۔

قطری عہدیدار نے کہا کہ نشے میں دھت ہوکر بدتمیزی کرنے والے مداحوں کو اسٹیڈیم میں قائم خصوصی زون بھیج دیا جائے گا، جہاں وہ ہوش میں آنے تک رہیں گے، زون میں بھیجے گئے شائقین کو وارننگ بھی جاری کی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید