• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری پوٹر کے استاد ’ہیگرڈ‘ اسکاٹ لینڈ میں انتقال کرگئے

روبی کولٹرین کو پہلی بار 1990ء کی دہائی میں شہرت ملی۔
روبی کولٹرین کو پہلی بار 1990ء کی دہائی میں شہرت ملی۔

ہیری پوٹر کی فلموں میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے اسکاٹش اداکار روبی کولٹرین 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کی ایجنٹ بیلنڈا رائٹ نے بتایا کہ آج اسکاٹ لینڈ کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

بیان میں بیلنڈا نے کہا کہ وہ بہت ذہین اور خوش مزاج انسان، بہترین اداکار تھے، میں نے ان کے ساتھ 40 برس ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

روبی کولٹرین کو پہلی بار 1990ء کی دہائی میں شہرت ملی، جب انہوں نے ’کریکر‘ نامی سیریز میں تفتیشی افسر کا کردار ادا کیا۔

انہیں اس پرفارمنس پر تین سال تک بافٹا کا بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جاتا رہا۔

بعد ازاں انہوں نے ہیری پوٹر فلموں میں ایک مشفق استاد کا کردار ’ہیگرڈ‘ ادا کیا جس سے وہ شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید