• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کیلئے ماہِ اکتوبر ماہِ سالگرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے

پاکستانی کرکٹرز کے لیے اکتوبر کا مہینہ ماہِ سالگرہ بن گیا۔ موجودہ کرکٹ ٹیم میں اس ماہ چوتھے کھلاڑی کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر کپتان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹوئٹر پر نائب کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ بادشاہ ہیں اور مجھے آپ کا وزیر ہونے پر فخر ہے۔ دعا ہے آپ رنز کے انبار لگاتے رہیں اور ریکارڈز توڑتے رہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی بیٹر شان مسعود نے بھی نیوزی لینڈ میں اپنی سالگرہ منائی تھی۔انہوں نے اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ کیک بھی کاٹا تھا۔

گزشتہ روز سابق اسپن بولر سعید اجمل نے بھی اپنی سالگرہ منائی۔اس حوالے سے انہوں نے اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

شان مسعود سے قبل ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 8 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائی۔اس موقع پر انہیں سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سے پہلے4 اکتوبر کو بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی 5 اکتوبر پر اپنی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید