• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی گوری نے شادی کی پیشکش کر دی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر شاداب خان اور ایک مداح کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں شاداب خان کا ٹراؤزر مداح کے ہاتھ میں ہے۔

نیوزی لینڈ کی مداح خاتون کا انٹرویو میں بتانا ہے کہ شاداب خان اُنہیں بے حد پسند ہے کیوں کہ وہ ایک بہت اچھا پلیئر ہے اور شاداب خان نے مجھے اپنا ٹراؤزر دیا ہے، وہ شاداب خان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

شاداب خان کی گوری مداح کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شاداب خان کو بتایا ہے کہ میں اُن سے پیار کرتی ہوں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

گوری مداح کا شاداب خان کے لیے ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ بہت شرمیلے ہیں مگر میں شرمیلی نہیں ہوں۔

اس وائرل ہوتی ویڈیو میں شاداب خان کو خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ شاداب خان کی شرٹ اُن کے ہاتھ میں ہی ہے۔

دوسری جانب اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد  شاداب خان کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انٹرینیٹ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو شاداب خان اپنا ٹراؤزر دے رہا ہے۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شاداب خان کے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ شاداب خان کو غیر ملکی مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید