• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری اثاثوں کا تحفظ: نیوکلیئر تھریٹ انیشیٹو نے پاکستان کو بھارت سے بہتر قرار دیا، جلیل عباس جیلانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر تھریٹ انیشیٹو نے جوہری اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کو بھارت سے بہتر قرار دیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کے براہموس میزائل فائر پر بھی پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ تھا۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید