• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی خواجہ فرخ سعید انتقال کرگئے، وزیراعظم کا اظہارافسوس

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور پریس کلب کے لائف ممبر، سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔انکی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاؤن نیلم بلاک گراؤنڈ میں ادا کی گئی ،انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،ان کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی ان کی رہائش گاہ 555نیلم بلاک اقبال ٹائون میں آج بعد نماز عصر ہوگی۔نماز جنازہ میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ احمد حسان، توصیف شاہ، سہیل بٹ راڈو والا، ڈاکٹر اشرف، منشا ء اللہ بٹ، توصیف شاہ، سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ فرخ سعید پاکستان بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کے ممتاز قائد تھے، انہوں نے تمام عمر اقدار وروایات کی حامل صحافت کی اور نظریاتی قلم کار کی شہرت پائی ،صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے انکی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔