ملائیشیا میں تیز بارش اور سیلاب کے خدشہ کے باوجود الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے۔
وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے جلد انتخابات کے لیے 10 اکتوبر کو پارلیمنٹ تحلیل کر دی تھی۔
اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں نے احتجاج کیا تھا کہ مون سون کے موسم میں انتخابات منعقد نہ کروائے جائیں۔
پارلیمنٹ کی مدت جولائی 2023 میں مکمل ہوگی، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کی جماعت یونائیٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کا خیال ہے کہ جلد انتخابات کے نتائج اس کے حق میں رہیں گے۔
چیئرمین الیکشن کمیشن غنی صالح کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 5 نومبر کو جمع کیے جائیں گے، دو کروڑ سے زاد شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔