• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن آفس پر نامعلوم شخص نے تین بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اُڑا لیا

لندن(زاہد انور مرزا)برطانیہ کی بندرگاہ ڈور پر تارکین وطن کے امیگریشن آفس پر نامعلوم شخص نے 3بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اُڑالیا ۔جنوبی برطانیہ کے چینل پورٹ ڈور میں تارکین وطن کیلئے بنائے گئے پروسیسنگ سینٹر میں تین بم پھینکے گئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعاقب کیا گیا تاہم اس نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا کر خودکشی کرلی۔ برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جو شکل سے تارک وطن لگتا ہے۔دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واضح رہے یہ دفتر چھوٹی کشتیوں میں چینل کراس کرنے والے تارکین وطن کا ریکارڈ رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اتوار کو ڈوور میں بارڈر فورس کے امیگریشن سنٹر پر حملہ کرنے والا شخص ہائی وِیکمب کے علاقے سے تعلق رکھنے والا 66 سالہ ہے ۔اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید