• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم سے کارساز روڈ آج رات ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ترقیاتی کام کی وجہ سے حبیب رحمت اللّٰہ روڈ نیشنل اسٹیڈیم سے کارساز تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

ٹریفک سیکشن انچارج محمد علی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ آج 5 نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے حبیب رحمہ اللّٰہ روڈ پر ہنگامی کام شروع کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر صبح تک جاری رہے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ راشد منہاس روڈ، ملینیم چوک، ڈالمیا سے کورنگی، ڈیفنس یا شارع فیصل جانے کے لیے کارساز روڈ پر سفر نہ کریں بلکہ اسٹیڈیم روڈ پر نیو ٹاؤن کی طرف سفر کرتے ہوئے شہید ملت روڈ اور بلوچ کالونی پل کا راستہ اختیار کریں یا شہری راشد منہاس روڈ سے ڈرگ روڈ کی طرف کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے کارساز روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید