• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70سالہ خاتون کی گمشدگی کا معمہ حل، نورما گیرولامی کی باقیات شمالی لندن کے چرچ یارڈ سے برآمد

راچڈیل (نمائندہ جنگ) میٹرو پولیٹن پولیس نے 70سالہ امیر برطانوی پنشنر خاتون جو ایک برس سے لاپتہ تھی اور اس کی تلاش جاری تھی، کی گمشدگی کا معمہ حل کر دیا،مذکورہ خاتون نورما گیرولامی کے جسم کی باقیات شمالی لندن میں واقع چرچ یارڈ سے برآمد کر لی گئیں۔ ہائی گیٹ سے تعلق رکھنے والے نورماگیرولامی کو آخری بار اگست 2011کے وسط میں زندہ دیکھا گیا،اس کے بعد وہ چوملی پارک میں اپنے گھر سے اچانک غائب ہو گئیں،میٹرو پولیٹن پولیس کے جاسوسوں نےخاتون کی تلاش جاری رکھی، انہیں تحقیقات کے دوران نارتھ فنچلے، بارنیٹ میں سینٹ کیتھرینز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے گراؤنڈ میں تلاشی لینے کے دوران انسانی باقیات ملیں جو گیرولامی کے گھر سے چار میل کے فاصلے پر پائی گئیں۔ اکتوبر 2021میں ان کے مبینہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور اسی مہینے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس پر قتل کا الزام لگایا گیا تھا، وہ فی الحال مقدمے کی سماعت کے انتظار میں زیر حراست ہے، قبرستان سے ملنے والی باقیات کی باقاعدہ شناخت نارما گیرولامی کے طور پر کی گئی ہیں اور اس کے اہل خانہ کو تفتیش کاروں نے مطلع کر دیا ہے دی میٹ نے پہلے کہا تھا کہ گیرولامی نے ایسیکس میں سمندر کے کنارے واقع شہر لی آن سی کا دور19 اگست 2021کو کیا، انہوں نے بارکنگ سے ٹرین لی اور اسی دن لندن واپس آگئیں اور اسی شام ان سے تمام مواصلات بند ہو گئے۔ گیرولامی اپنی خریداری کے لیے باقاعدگی سے برینٹ کراس کا سفر کرتی تھیں اور وہاں جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی تھیں،وہ آرچ وے لیزر سنٹر کی رکن بھی تھیں،پڑوسیوں کی طرف سے اسے دوستانہ، شائستہ اور بہت اچھی انسان کے طور پر بیان کیا گیا ہے، ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے کزن جیک گیرولامی نے اسٹینڈرڈ کو بتایا کہ اگست میں ٹیکسٹ پیغام کا جواب نہ دینے کے بعدخطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں ،ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر کیٹ بلیک برن نے کہا کہ ان کی گمشدگی کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی کو بھی معلومات ہو اسےپولیس سے رابطہ کرنے پر زور دیا، اس نے کہا یہ قبول کرنے کے باوجود کہ نورما اب زندہ نہیں رہی، میں جانتی ہوں کہ اس کے خاندان والے اس خبر سے بہت متاثر ہوئے ہیں کہ اس کی باقیات مل گئی ہیں، ہمارے خیالات ان کے ساتھ ہیں،میری ٹیم نے نارما کی تلاش میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارا ہے اور راحت کا احساس ہے کہ ہمیں اس کی باقیات ملی ہیں جن کا مناسب وقت پر فرانزک معائنہ کیا جائے گا ،معلومات کے تبادلے کیلئے ان لوگوں کیلئے بھی اپیل کی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ سال اگست اور اکتوبر کے درمیان فریرن بارنیٹ لین، N20 میں چرچ یارڈ کے ارد گرد کوئی سرگرمی دیکھی نورما کے اہل خانہ اور دوستوں نے ایک سال تک یہ معلوم نہیں کیا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے اور ہماری تحقیقات جاری ہے۔

یورپ سے سے مزید