• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلمین کی 70 نشستیں چھاچھرو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام کوٹ( عبدالغنی بجیر) محکمہ تعلیم کی جانب سے نگرپا رکر میں اساتذہ کی 70خالی نشستوں کو چھاچھرو تحصیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن صوبائی رکن اسمبلی ھمیر سنگھ کی سفارش پر جاری کیا گیا تھا جس پر نگرپاکر کے نوجوانوں نے مسلسل سوشل میڈیا پر کیمپئن چلائی اور عوام کو جگایا جس کے بعد نگرپاکر سے منتخب ایم پی اےقاسم سراج سومرو نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے رابطہ کر کے اس نوٹیفکیشن کو معطل کروایا اور سوشل میڈیا پر سیکشن آفیسر کی دستخط جاری لیٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نگرپاکر کے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔تاہم شہریوں نے نوجوانوں کے فوری ایکشن کو سراہا۔

سندھ بھر سے سے مزید