• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل سے ایک دن قبل میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے


آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فینز کے لیے فینز زون کا اہتمام کیا جہاں فینز کو فائنلسٹ ٹیموں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔

پاکستانی شائقین نے موقع سے پورا فائدہ اٹھایا اور سینکڑوں کی تعداد میں میلبرن گراؤنڈ میں بنائے گئے فینز زون میں پہنچ گئے، ہر طرف صرف پاکستانی فینز ہی تھے اور میدان پاکستان زندہ باد اور دل دل پاکستان سے گونج اٹھا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کسی کے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا تھا تو کوئی خود پاکستان کے رنگ میں رنگا ہوا تھا، فینز زون کے سامنے بنایا گیا اسٹیج بھی دلکش تھا، اسٹیج پر موجود گلوکارہ نے انگلش گانے گائے تو شائقین پاکستان نے انہیں دل دل پاکستان گانے کی فرمائش کی لیکن وہ مسکرا کر نیچے اتر گئیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی، فینز نے دور سے ٹرافی کی تصاویر بنائیں، پاکستان فینز اتنے زیادہ تھے کہ انتظامیہ کوئی رکس لینا نہیں چاہتی تھی۔

پاکستان کی ٹیم کو اسٹیج پر تو لایا گیا لیکن فینز کے قریب نہیں بھیجا گیا، مجبوراً فینز نے دور سے ہی  کھلاڑیوں کی تصاویر بنوائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید