• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں گزشتہ روز ڈینگی کے 165 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ان 165 کیسز میں سے لاہور سے 72، راولپنڈی سے 27، گوجرانولہ سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان سے 15، شیخو پورہ سے 11 اور سرگودھا سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار سے 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

صحت سے مزید