• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں پرچیاں اور حساب مانگنے والے کے پاس صرف جھوٹ ہے، رہنما مسلم لیگ ن

 مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں پرچیاں اور حساب مانگنے والے کے پاس نہ اب پرچیاں ہیں نہ حساب صرف جھوٹ ہے۔

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکافات عمل کا وقت شروع ہوچکا ہے، عمران خان نے اپنے دور حکومت میں جس طرح جھوٹ اور جھوٹے الزامات لگا کر ن لیگ کی قیادت کو گرفتار کیا اور بدنام کیا آج حقیقت میں وہ خود اس کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ ماضی میں انھوں نے جھوٹ پھیلایا لیکن آج وہ اپنے حقیقی جرم کی سزا سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔

 ملک نور اعوان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں میاں نواز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور شہباز شریف سمیت اسحق ڈار اور پوری ن لیگ بے گناہ ثابت ہوچکی ہے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ملکی وقار کا نشانی غیر ملکی سربراہان مملکت کی جانب سے دیئے گئے تحفے چور بازار میں بیچنے سے نہ صرف عمران خان بدنام ہوئے بلکہ پاکستان بھی بدنام ہوا ہے جبکہ عمران خان پر لگا صادق اور امین کا لیبل بھی اتر چکا ہے اب انھیں اپنے انجام کا انتظار کرنا چاہیے۔

 تقریب میں ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر چوہدری عنصر ، نائب صدر مرزا اکرم ، ابرار شاہ ، یوتھ ونگ کے صدر ملک ارشد ، ن لیگ ٹوکیو کے صدر شیخ عارف سمیت بڑی تعداد میں عہدیداروں نے شرکت کی ۔

خاص رپورٹ سے مزید