• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت موسم سرما سے قبل چلڈرن ان نیڈ نے 35 ملین پونڈ سے زیادہ رقم جمع کی

لندن (پی اے) لیوس کیپالڈی، گراہم نورٹن، جو وکس اور ڈائیورسٹی ان سٹارز میں شامل تھے، جنہوں نے اس سال کے چلڈرن ان نیڈ اپیل کیلئے لاکھوں پونڈ جمع کرنے میں مدد کی۔ سالانہ بی بی سی ون چیرٹی نائٹ نے اب تک 35 ملین پونڈ سے زیادہ جمع کئے ہیں، جو پچھلے سال کے 39 ملین پونڈ سے کچھ کم رقم ہے۔ کورونیشن سٹریٹ کی 18 سالہ اداکارہ ملی گبسن کو بھی دیکھا، جس کو ڈاکٹر ہو کی نئی کمپینین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ سیلیبرٹی فنڈ ریزنگ کوششوں میں وکس کا 30 میل کی الٹرا میراتھن پیدل چلنا اور 500000 پونڈ سے زیادہ رقم جمع کرنا شامل ہے۔ کامیڈین جیسن مینفورڈ، جنہوں نے پہلی بار شو پیش کیا، کہا کہ یہ حیران کن تھا اور آئندہ سخت سردیوں کا سامنا کرنے والے لاکھوں بچوں کیلئے عطیات دینے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس شو کو ہوسٹ کرنے میں ایڈ ایڈپٹین، کرس رامسے اور ایلکس سکاٹ نے معاونت کی۔ یورو ویژن کے رنر اپ سام رائیڈر ٹی وی پریزنٹر لورین کیلی اور کامیڈین رومیش رنگناتھن سمیت مشہور چہرے بھی اس میں شریک ہوئے۔ جمعہ کے روز تین گھنٹے کے پروگرام کا آغاز گلوکارہ نغمہ نگار ممی ویب نے گھوسٹ آف یو کے گانے سے کیا۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ کلپ میں انگلینڈ کے فٹبالر میسن ماؤنٹ نے ویمبلے سٹیڈیم کے دورے کے دوران فنڈ ریزنگ کرنے والے سکول چلڈرن کو حیران کردیا۔ جونیئر یورو ویژن گانے کے مقابلے کی شریک فرییا سکائی نے لوز مائی ہیڈ گانے کے ساتھ پہلی بار سٹیج پر براہ راست پرفارم کیا۔ جمعہ کو ٹی وی پریزنٹر براڈلے والش نے چلڈرنز ٹیک اوور آف بلیکنٹی بلینک کو ہوسٹ کیا۔ اس میں مقابلہ کرنے والوں میں ایسٹ اینڈرز ایکٹریس میسی سمتھ اور دی گریٹ برٹش بیک آف سٹار جان ویٹ شامل تھے۔ بی بی سی چلڈرن ان نیڈ کوئیر میں کینی نے سم ویئر اونلی وی نو پر فارم کیا۔ شو سے قبل ڈی جے سکاٹ مائلز نے ایک زبردست ٹریڈمل کے ذریعے ایک ملین پونڈ سے زیادہ رقم جمع کی۔ ریڈیو 2 پریزنٹر نے 24 گھنٹے کیلئے واک جاگنگ اور رننگ کی حتیٰ کہ اپنے بدنام زمانہ سٹریکٹلی کم ڈانسنگ کراب ڈانس کی ری میکنگ کی۔ جمعے کے شو سے قبل براڈ کاسٹ ہونے والے فنڈ ریزنگ کے دیگر پروگرامز میں میٹ بیکر کا رکشا ریلے پانچ نوجوانوں کی ٹیم کے ساتھ شامل تھا، جن میں سے سب ہی کو چلڈرن ان نیڈ فنڈڈ پروجیکٹس کی مدد حاصل ہے۔ ڈائی آئی وائی ایس او ایس نے لیڈز بیسڈ چلڈرن ان نیڈ کیلئے نیا گھر تعمیر کیا ہے اور گیٹ وے گرلز پروجیکٹ کو فنڈ کیا، جس میں نک نوولز اور ان کی ٹیم کو ریڈیو ٹو پریزنٹرز اور والنٹیئرز کے ایک گروپ کے ساتھ کام کرتے دیکھا گیا۔
یورپ سے سے مزید