• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں زلزلہ، 162 ہلاکتیں، سیکڑوں زخمی، 2200 مکانات منہدم

جکارتہ( اے ایف پی، مانیٹرنگ نیوز) انڈونیشیا میں زلزلہ، 162ہلاکتیں، سیکڑوں زخمی، 2200مکانات منہدم،5.6شدت کا زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا، جھٹکے جکارتہ تک محسوس کیےگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارےکےمطابق زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ تک محسوس کیےگئے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق کی جانب واقع قصبے سیانجُر میں10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 162 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700سے زائد زخمی ہیں اور 2200سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید