• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش سے وابستہ شمیمہ کا برطانوی شہریت کی بحالی کے لیے مقدمہ

لندن(اے ایف پی) برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ ملک شام جاکر داعش (آئی ایس) میں شمولیت اختیار کرنے والی شمیمہ بیگم جو برطانوی شہریت سے محروم کردی گئی وہ دلہن بناکر بچوں کو اسمگل کرنے کے نیٹ ورک کا شکار ہوئی۔ وہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے پروپیگنڈے کا نشانہ بنی۔ جس کے مقدمے کی پیر کو لندن کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس وقت شمیمہ کی عمر 23سال ہے۔ وہ یورپی ممالک سے ان سیکڑوں بچیوں میں شامل ہے جو اسلامی ریاست (آئی ایس) کے دام میں پھنسی۔ یہ دہشت گرد تنظیم 2019میں اپنے انجام کو پہنچ گئی، جس نے خلافت قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید