• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے نے بالآخر اپنی اصل تاریخ پیدائش بتادی

شہزاد رائے, فائل فوٹو
شہزاد رائے, فائل فوٹو 

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی اصل تاریخ پیدائش بتادی ہے۔

شہزاد رائے کے ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ گلوکار کی پیدائش 1968ء میں ہوئی تھی لیکن کافی عمر ہونے کے بعد بھی فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔

گلوکار نے مداح کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ’میں پیدا ہونے سے پہلے ہی اتنا بڑا ہوگیا‘۔

اُنہوں نے مداح کو اپنی اصل تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ’ 1968ء نہیں میں 16 فروری 1978ء میں پیدا ہوا تھا‘۔

شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ اب 16 فروری کو مجھے مبارکباد دینا مت بھولنا۔

خیال رہے کہ گلوکار شہزاد رائے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک اتنے فٹ کس طرح نظر آتے ہیں۔ 

اُنہوں نے اس سے قبل انسٹاگرام پر اپنی فٹنس کے حوالے سے ایک دلچسپ پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید