• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: خواتین سے زیادتی کے ملزم کی موت کے بعد شناخت

آسٹریلیا میں خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم کو اس کی موت کے 7 ماہ بعد شناخت کرلیا گیا۔

ملزم کو ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے شناخت کیا گیا، 66 سالہ ملزم نے 30 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

آسٹریلوی پولیس نے سالوں کی تحقیقات کے بعد سڈنی میں کئی دہائیوں سے دہشت پھیلانے والے ملزم کو بالآخر 40 سال بعد شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق کیتھ سیمز نے 1985 اور 2001 کے دوران 31  خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم خواتین پر ان کے گھروں میں یا جب وہ جاگنگ کرنے جاتیں تب حملہ کرتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو شبہ تھا کہ خواتین سے زیادتی کے کیسز میں کئی ملزمان شامل ہیں، ملزم کیتھ سیمز کا رواں برس فروری میں انتقال  ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید