• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ کو پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا مکمل تعاون حاصل ہے، ڈاکٹر فیصل عزیز احمد

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) امریکہ میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت ملک نعیم اختر اور کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے چیئرمین امجد امین بوبی نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے وفد کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی کے مسائل،امیگریشن کے معاملات پاکستان میں سرمایہ کاری اور موجودہ معاشی صورتحال جیسے معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، آپ کے مسائل حل کرنا ہماری زمہ داری ہے، آپ کے جس طرح کے مسائل ہوں ان کے حل میں مجھ سمیت ہمارے اسٹاف کو خوشی ہوتی ہے، انہوں نے کہا پاکستان ہائی کمیشن بلا تفریق ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، ہم سب کی پہچان ہے، یہ پاکستان کی پہچان ہے، ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے، ہمیں عزت و احترام سے دیکھتی ہے،ممتاز بزنس مین ملک نعیم اختر نے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانی و کشمیری اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں ، پاکستان کے اندرونی سیاسی و معاشی حالات بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر فضا میسر ہوگی،انہوں نے کہا پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لحاظ سے ایک خوبصورت اور زرعی پیداوار والا ملک ہے، ملک کو خوشحال بنانے کے لیے انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے، بیرون ملک آباد پاکستانی و کشمیری ملک کی تعمیر وترقی کے لیے زرمبادلہ بھیجتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو تعمیر وترقی میں اہم کردار دے۔ان کو روڈ میپ دیا جائے ان کو بھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں برابر کا شریک بنایا جائے ، ان کو اپنے وطن کی خدمت کرنے میں خوشی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے برابر کے مواقع دیئے جائیں، ان کو پاکستان آنے جانے کی سہولیات دی جائیں، پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے، ہم پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کر نے کے لئے پاکستان کے شہر لاہور سے آئے وفد کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں تا کہ متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کر سکیں۔ اس موقع پر ممتاز کشمیر ی رہنما اور وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی نے ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ڈا کٹر فیصل عزیز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لئے ہر دلعزیز شخصیت ہیں، بحیثیت ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان لندن انہوں نے بلاامتیاز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے، امجد امین بوبی نے پاکستان ہائی کمیشن کے تمام عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لئے بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستان ہائی کمیشن ہمارے لئے ایک گھر کی طرح ہے کبھی آنے جانے میں رکاوٹ نہیں ہوئی، امجد امین بوبی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق اور نظم وضبط کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا ہم اس بات پر دکھی ہیں کہ پاکستان میں کروڑوں افراد سیلاب کے ہاتھوں بےشمار مسائل کا شکار ہیں ، ان کی مدد کرنا ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ متاثرین سیلاب کی زیادہ سے زیادہ مدد کر سکیں ، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں سیاسی و آئینی استحکام بحال ہو اور غیر یقینی صورتحال ختم ہو تاکہ بیرون ملک سرمایہ کار اہم کردار ادا کر سکیں۔

یورپ سے سے مزید