• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، 31 سالہ شخص پر اسکول کی طالبہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کا الزام عائد

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں ایک 31 سالہ شخص پر ایک اسکول کی طالبہ کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے،وینیسا نامی 14 سالہ لڑکی کو دیہی علاقہ لوٹ اٹ گارون کے ٹونینس قصبے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے زبردستی اغوا کیا گیا، مقامی پراسیکیوٹرز نے کہا کہ ایک مقامی فرانسیسی جس نے پورا دن اپنی کار میں بھنگ پیتے ہوئے گزارا، اس نے اس کی لاش کو ایک متروک عمارت میں پھینکنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی اور گلا گھونٹنے کا اعتراف کیا۔ پولیس حراست میں اس نے کہا کہ اس نے جرم کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور وہ متاثرہ کو نہیں جانتا تھا، اس نے مزید کہا کہ لڑکی کی حرکتیں جنسی حوصلہ افزائی والی تھیں۔ملزم جس کا نام رومین شیورل ہے اپنے ساتھی کے ساتھ رہتا تھا اور اس کی ایک ماہ کی بیٹی ہے۔ اس سے پہلے اسے 15سال کی عمر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ فرانس میں اسکول کے بچوں کا قتل نہیں ہوتا اور اکتوبر میں پیرس میں ایک 12سالہ لڑکی کے قتل نے صدمے اور غصے کو جنم دیا۔ متاثرہ لڑکی کو اغوا کیا گیا، جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر دیا گیا اس جرم کو صدر ایمانویل میکرون نے ’’برائی‘‘قرار دیا۔ ملزم کے وکیل الیگزینڈر مارٹن نے مقامی میڈیاکو بتایا کہ یہ شخص اپنی حرکتوں سے مغلوب ہے،ملزم اپنے سیل میں رہے گا۔ 

یورپ سے سے مزید