وزیرآباد( نمائندہ جنگ)عمران خان پر حملے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے ایک ہفتے میں تین مرتبہ وزیرآباد کا دورہ کیا، ڈی پی او گجرات وزیرآباد،ڈی ایس پی وزیرآباد اور ایس ایچ او سٹی سمیت تقریباُ چار سو سے زائد پولیس ملازمین کے بیان ریکارڈ کیے، جو جلسہ کی ڈیوٹی پر موجودتھے، اس سلسلہ میں تفتیش کرنیوالی پراسیکیوشن ٹیم بھی تبدیل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ سراغ نہیں ملا کہ حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔