• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کیخلاف کوئی فوجداری مقدمہ زیرسماعت نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اسلام آباد(پی پی آئی)صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس وقت صحافیوں کیخلاف کوئی فوجداری مقدمہ زیرسماعت نہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔
ملک بھر سے سے مزید