• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی سینٹر میں ٹرام پٹری سےاتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) مانچسٹر سٹی سینٹر میں ٹرام پٹری سے اترنے کے بعد مسافروں میں افراتفری پھیل گئی، ٹرین میں مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں اور ٹرام میں تمام مسافر محفوظ ہیں،واقعہ کے بعد ریلوے انتظامیہ فوری امداد کے لیے پہنچ گئی، مسافروں کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کیا گیا،ٹرام کو بڑی کرین کے ذریعہ اپنی لائن میں لانے کے لیے کام شروع کیا گیا اور ساتھ ہی واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم بھی پہنچ گئی، تصاویر میں سینٹ پیٹرز اسکوائر اور ڈینس گیٹ ٹرام اسٹاپس کے درمیان دو پٹریوں پر پھنسی ہوئی Bury کے لیے پابند میٹرولنک سروس دکھائی گئی ہے۔ ٹرام میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ سروس پڑی سے اتر گئی اور دونوں لائنوں میں جاکے پھنس گئی۔
یورپ سے سے مزید